منشیات کیسز: عدالت نے انمول عرف پنکی کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی

0
29
منشیات کیسز: عدالت نے انمول عرف پنکی کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی

کراچی کی ایک عدالت نے منشیات فروشی سے متعلق متعدد مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 25 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سماعت کے دوران مقدمات کی کارروائی آئندہ دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا۔
جیل حکام کے مطابق عدالت کی ہدایت پر چھ مقدمات کے چالان اور استغاثہ کے گواہوں کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے دفاع کی تیاری کر سکے۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزمہ کے خلاف سال 2020، 2021 اور 2022 کے دوران مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے اور وہ ان کیسز میں مطلوب تھی۔ حکام کیمطابق گارڈن تھانے کے ایک مقدمے میں گرفتاری کے بعد اسکودیگر مقدمات میں بھی باضابطہ طورپرگرفتار کیا گیا۔ :::**

Leave a reply