
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تمام صارفین، بشمول کے الیکٹرک کے صارفین، پر ہوگا۔ اضافی رقم جولائی 2026 کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا کو بھیجی تھی، تاہم اتھارٹی نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد صرف 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔
ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا مقصد بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی لاگت میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے مطابق نرخوں میں ردوبدل کرنا ہوتا ہے۔









