
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2,400 روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 437,436 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 375,030 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہوکر 4,150 ڈالر پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔









