عمران عباس نے شوبز واپسی کی خبروں کی تردید کر دی

0
0
عمران عباس نے شوبز واپسی کی خبروں کی تردید کر دی

پاکستانی اداکار عمران عباس نے شوبز میں اپنی ممکنہ واپسی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فی الحال وہ کسی نئے ڈرامے یا پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک سوال و جواب سیشن کے دوران مداحوں کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ عرصے میں کسی بھی ٹی وی یا ڈرامہ پروجیکٹ پر دستخط نہیں کیے، اس لیے ان کے کسی نئے ڈرامے کے نشر ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔
اداکار کے مطابق وہ اس وقت شوبز میں واپسی کا کوئی فوری ارادہ نہیں رکھتے اور اپنی توجہ ذاتی اور کاروباری مصروفیات پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران عباس اس سے قبل بھی یہ مؤقف ظاہر کر چکے ہیں کہ موجودہ ڈرامہ اسکرپٹس انہیں زیادہ متاثر نہیں کرتے، جس کی وجہ سے وہ عارضی طور پر اداکاری سے دور ہیں۔

Leave a reply