ایپل کی مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، آئی فون اور میک کی قیمتوں میں اضافے کے اشارے

0
11
ایپل کی مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، آئی فون اور میک کی قیمتوں میں اضافے کے اشارے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس کی متعدد مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق پیداواری اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث موجودہ قیمتیں برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ٹم کک نے بتایا کہ میموری اور اسٹوریج چپس کی قیمتوں میں نمایاں اضافے نے اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور کمپیوٹرز کی تیاری کی لاگت بڑھا دی ہے۔ ان کے مطابق کمپنی نے طویل عرصے تک اضافی اخراجات خود برداشت کرنے کی کوشش کی، تاہم اب قیمتوں میں ردوبدل ناگزیر دکھائی دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (AI) کی بڑھتی ہوئی طلب نے سیمی کنڈکٹر صنعت پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ جدید اے آئی سسٹمز کے لیے طاقتور چپس کی ضرورت میں اضافے کے باعث چپ سپلائی محدود ہو رہی ہے، جس کا اثر صارفین کی الیکٹرانک مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا اثر سب سے پہلے میک کمپیوٹرز اور آئی پیڈز پر پڑ سکتا ہے، جبکہ آئندہ متعارف کرائی جانے والی آئی فون 18 سیریز بھی اس صورتحال سے متاثر ہو سکتی ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر کمپنی اپنے منافع کے موجودہ تناسب کو برقرار رکھنا چاہے تو مستقبل کے کچھ پریمیم آئی فون ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

اس پیش رفت کا اثر ان صارفین پر بھی پڑ سکتا ہے جو نئے ماڈلز کی آمد کے بعد پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں روایتی کمی کے منتظر ہوتے ہیں۔ موجودہ مارکیٹ حالات کے باعث اس بار قیمتوں میں کمی ماضی کے مقابلے میں محدود رہنیکا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔

ٹم کک نے موجودہ سپلائی چین کی صورتحال کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کئی دہائیوں کے تجربے میں انہوں نے چپس کی فراہمی اور قیمتوں کے حوالے سے ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

Leave a reply