جی میل کے مفت صارفین کے لیے اے آئی سمری فیچر متعارف

0
5
جی میل کے مفت صارفین کے لیے اے آئی سمری فیچر متعارف

گوگل نے اپنی ای میل سروس جی میل میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ای میل تھریڈز کا مختصر خلاصہ حاصل کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر جیمنائی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اسے مرحلہ وار دنیا بھر کے مفت جی میل اکاؤنٹس تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت محدود تعداد میں ای میل تھریڈز پر دستیاب ہوگی۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اے آئی اوور ویو فیچر ای میل گفتگو کے مواد کا تجزیہ کرکے اہم نکات کا خلاصہ تیار کرتا ہے، جس سے صارفین کو طویل ای میلز کو جلد سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ “آسک جیمنائی” آپشن کے ذریعے صارفین ای میل تھریڈ سے متعلق سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ سہولت فی الحال انگریزی، فرانسیسی، جرمن، اطالوی، جاپانی، کوریائی، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں میں دستیاب ہوگی۔

وہ صارفین جو اس فیچر کو استعمال نہیں کرنا چاہتے، وہ جی میل کی سیٹنگز میں جا کر گوگل ورک پلیس اسمارٹ فیچرز کے اختیارات کے ذریعے جیمنائی سے متعلق فیچرز کو بند کر سکتے ہیں۔

گوگل گزشتہ چند برسوں سے اپنی مختلف سروسز میں اے آئی ٹیکنالوجی کو شامل کر رہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ مؤثر اور جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Leave a reply