ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف

0
23
ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف

اسلام آباد: بجلی صارفین کی سہولت کے لیے ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور زیادہ واضح فارمیٹ متعارف کرا دیا گیا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق نئے بل میں قابلِ ادائیگی رقم، ادائیگی کی آخری تاریخ اور استعمال شدہ یونٹس جیسی اہم معلومات کو نمایاں انداز میں شامل کیا گیا ہے تاکہ صارفین آسانی سے اپنے بل کی تفصیلات سمجھ سکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سابقہ بل فارمیٹ کے حوالے سے صارفین کی جانب سے مختلف شکایات اور تجاویز موصول ہو رہی تھیں۔ انہی آراء کو مدِنظر رکھتے ہوئے بل کے ڈیزائن کو ازسرِنو ترتیب دیا گیا ہے۔
نئے فارمیٹ میں غیر ضروری معلومات اور پیچیدگی کو کم کیا گیا ہے جبکہ تمام ضروری تفصیلات کو زیادہ منظم، سادہ اور واضح انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس سے صارفین کو بل پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہوگی۔

Leave a reply