سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ 12 ہزار 627 روپے سستا

0
18
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ 12 ہزار 627 روپے سستا

کراچی: ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 627 روپے کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 364 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 4 ہزار 200 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑتا ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

Leave a reply