
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سامنے آئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 489 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 240 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 124 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 328 ڈالر رہ گئی۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوںمیں آنے والی کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔ ان کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی سونا خریدنے کے خواہش مند افراد کے لیے کسی حد تک سہولت کا باعث بن سکتی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاری کے رجحانات قیمتوں پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔









