وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

0
11
وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسی روز شام 5 بجے بلائے جانے کا امکان ہے، جس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی سمری متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کی توقع ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے، جس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔
قومی اقتصادی کونسل آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے ترقیاتی منصوبوں اور ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔
مزید برآں ذرائع کے مطابق اکنامک سروے 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان بھی ہے، جس میں ملک کی معیشت کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ شامل ہوگا۔

Leave a reply