مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز، دعائے خیر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل

0
11
مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز، دعائے خیر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر کی تقریب سے ہو گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق یہ تقریب نہایت سادگی اور وقار کے ساتھ منعقد کی گئی، جس میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مومنہ اقبال نے سنہری اور ہلکے گلابی رنگ کا خوبصورت روایتی لباس پہن رکھا تھا، جس پر نفیس کڑھائی اور ہاتھ کا کام نمایاں تھا۔

ان کے شوہر حمزہ حبیب نے بھی تقریب کے رنگوں سے ہم آہنگ لباس کا انتخاب کیا، جس میں ہلکے گلابی رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ شامل تھی۔ دونوں کی جوڑی تقریب میں خاصی دلکش دکھائی دی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں نوبیاہتا جوڑے کو خوش و خرم انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکبادیں اور نیک خواہشات پیش کی جا رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دعائے خیر کے بعد شادی کی دیگر تقریبات بھی شروع ہو جائیں گی۔ یاد رہے کہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے حال ہی میں سادگی کے ساتھ نکاح کیا تھا، جس کی خبر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔

شادی سے قبل اداکارہ بعض قانونی معاملات کے باعث خبروں میں رہیں، تاہم تمام تر مشکلات کے باوجود دونوں نے اپنی نئی زندگی کا آغاز خوشی اور اعتماد کے ساتھ کیا ہے۔

Leave a reply