انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، چین کو 3-0 سے شکست

0
21
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، چین کو 3-0 سے شکست

پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں چین کو 3-0 سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گول اسکور کیے۔ میچ کے چھٹے منٹ میں محمد عثمان نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، جبکہ چند منٹ بعد عدیل نے دوسرا گول کرکے اس برتری کو 2-0 تک پہنچا دیا۔

دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ تاہم آخری کوارٹر میں سلمان یاسین نے ایک اور گول اسکور کرکے پاکستان کی فتح یقینی بنا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ میں مثبت آغاز کیا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

Leave a reply