
دنیا بھر میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) کے مداح اپنے پسندیدہ ریسلرز کو لے کر مختلف آراء رکھتے ہیں، اور تاریخ کے “سب سے عظیم” ریسلر کا انتخاب ہمیشہ ایک مشکل فیصلہ رہا ہے۔
تاہم معروف جریدے Sports Illustrated نے WWE کی تاریخ کے بہترین ریسلرز کی ایک فہرست جاری کی ہے، جس میں سب سے اوپر 1990 کی دہائی کے سپر اسٹار Stone Cold Steve Austin کو رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس انتخاب کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اسٹون کولڈ نے WWE کے “اٹٹیٹیوڈ ایرا” میں مرکزی کردار ادا کیا اور اپنی جارحانہ اور منفرد شخصیت کے باعث ریسلنگ کو عالمی سطح پر نئی مقبولیت دی۔ ان کے میچز اور کہانیوں نے شائقین کو اس دور میں بے حد متاثر کیا اور کمپنی کو اپنے حریف WCW کے مقابلے میں برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر Hulk Hogan جبکہ تیسرے نمبر پر The Rock کو رکھا گیا ہے۔ ان کے بعد چوتھے نمبر پر John Cena، پانچویں پر Roman Reigns اور چھٹے نمبر پر The Undertaker موجود ہیں۔
اسی فہرست میں مزید ناموں میں ساتویں نمبر پر Triple H، آٹھویں پر Shawn Michaels، نویں پر Bret Hart اور دسویں نمبر پر Bruno Sammartino شامل ہیں۔
یہ فہرست WWE کی مختلف دہائیوں کے نمایاں ستاروں کو یکجا کرتی ہے اور اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ مختلف ادوار میں مختلف ریسلرز نے کمپنی کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔








