کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس، عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ متوقع

0
18
کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس، عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ متوقع

وزارت مذہبی امور کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد کیا جائے گا جہاں مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اگر آج ذوالحج کا چاند نظر آگیا تو پاکستان میں عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی، جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ جمعرات 28 مئی کو ہوگی۔

دوسری جانب Saudi Supreme Court نے بھی عوام سے آج شام ذوالحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں شہری قریبی عدالت میں اپنی گواہی جمع کروائیں تاکہ باضابطہ اعلان کیا جا سکے۔

Leave a reply