
کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3,800 روپے کم ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے مقرر ہوئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,257 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے ہوگئی ہے۔
ادھر بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 38 ڈالر سستا ہو کر 4,576 ڈالر پر آگیا ہے۔








