
لاہور: چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی گردش کرتی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور اسی جماعت کے ساتھ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ وہ اپنی جماعت میں ذمہ داری نبھا رہے ہیں اور کسی دوسری پارٹی میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔









