اسمارٹ فون کے استعمال کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کا امکان

0
15
اسمارٹ فون کے استعمال کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کا امکان

اوپن اے آئی کے ہارڈویئر کے میدان میں داخل ہونے سے متعلق مختلف رپورٹس سامنے آ رہی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کمپنی مستقبل میں صرف سافٹ ویئر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ نئی ڈیوائسز پر بھی کام کر سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی وئیرایبل ٹیکنالوجی پر توجہ دے رہی ہے اور ایسے اے آئی ایئربڈز تیار کیے جا سکتے ہیں جو جدید فیچرز سے لیس ہوں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ڈیوائسز 2026 کے آخر یا 2027 کے آغاز میں متعارف ہو سکتی ہیں۔
اس کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ کمپنی اسمارٹ فون بنانے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ مبینہ طور پر اس مقصد کے لیے مختلف ٹیکنالوجی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے، جن میں چپ ڈیزائن اور ڈیوائس مینوفیکچرنگ کے شعبے سے وابستہ ادارے شامل ہو سکتے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ اسمارٹ فون کا ڈیزائن روایتی فونز سے مختلف ہوگا، جہاں عام ایپس کے بجائے اے آئی پر مبنی ایجنٹس استعمال ہوں گے جو صارف کے متعدد کام خودکار طور پر انجام دے سکیں گے۔ اس سے موبائل فون کے استعمال کے طریقے میں نمایاں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اگر یہ منصوبہ آگے بڑھتا ہے تو اندازہ ہے کہ اس کا ڈیزائن 2027 کے آغاز تک مکمل ہو سکتا ہے جبکہ اس کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2028 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
تاہم اوپن اے آئی کی جانب سے ابھی تک ان رپورٹس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Leave a reply