سکیورٹی خدشات: محکمہ داخلہ کا نیا فیصلہ

0
3
سکیورٹی خدشات: محکمہ داخلہ کا نیا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کھلے مقامات پر ڈرون اُڑانے پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم شادی ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات میں محدود پیمانے پر چھوٹے ڈرون استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا تقریب کے منتظمین کی ذمہ داری ہوگی۔
مزید یہ کہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ پابندی 25 مئی تک نافذ رہے گی۔

Leave a reply