سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 3 ہزار 700 روپے سستا

0
2
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 3 ہزار 700 روپے سستا

 

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے مقرر ہوگئی۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوکر 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے تک آگئی۔

 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 43 ڈالر پر آگئی، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔

 

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 57 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 237 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

Leave a reply