پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس واپس کر دیے

0
8
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس واپس کر دیے

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کردہ تمام مالی ڈپازٹس واپس کر دیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ ادائیگی میں ایک ارب ڈالر واپس کیے گئے، جبکہ اس سے قبل بھی مرحلہ وار رقوم کی واپسی کی جا چکی تھی۔
مرکزی بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کی رقم مکمل طور پر ادا کر دی گئی ہے۔ یہ ادائیگیاں طے شدہ شیڈول کے مطابق کی گئیں۔
ادھر سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی نئی مالی سہولت فراہم کی ہے، جس سے ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر کو استحکام ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Leave a reply