تہران میں ایئر ڈیفنس ایکشن میں، ممکنہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا

0
7
تہران میں ایئر ڈیفنس ایکشن میں، ممکنہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی دفاعی نظام کو متحرک کر دیا گیا ہے، جہاں مختلف علاقوں سے فائرنگ اور دھماکوں جیسی آوازیں سننے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق شہر میں دفاعی نظام کو فعال کیا گیا، جبکہ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دفاعی کارروائی کے دوران ممکنہ طور پر فضائی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تاہم ابھی تک ان اہداف کی نوعیت یا ان کے مقام کے بارے میں کوئی باضابطہ معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ حکام کی جانب سے بھی اس صورتحال پر تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا، اور نہ ہی کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری تصدیق ہو سکی ہے۔
علاقائی کشیدگی کے موجودہ پس منظر میں اس پیش رفت کو اہم سمجھا جا رہا ہے، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی شہر میں فضائی دفاعی بیٹریوں کی فعالیت سے متعلق خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

Leave a reply