لاہور: نان بائیوں کا روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

0
22
لاہور: نان بائیوں کا روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

لاہور میں نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور دیگر اخراجات کے باعث روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانا پڑ رہی ہیں۔

اعلان کے مطابق روٹی کی قیمت میں 9 روپے جبکہ نان کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد روٹی 25 روپے اور نان 35 روپے میں فروخت ہوگا۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے تک پہنچ چکا ہے، اگر مقررہ قیمتوں پر روٹی اور نان فروخت کرنے پر مجبور کیا گیا تو وہ تندور بند کرنے پر غور کریں گے۔

دوسری جانب محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں بتدریج کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ملک کے دیگر شہروں میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے اضافے کے بعد 3000 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2800 روپے ہو گئی ہے۔ کوئٹہ میں تندوروں پر روٹی 40 روپے میں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Leave a reply