اسلام آباد: وفاقی قرضوں میں دو سال کے دوران نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی تفصیلات جاری

0
12
اسلام آباد: وفاقی قرضوں میں دو سال کے دوران نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی تفصیلات جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت کے ابتدائی دو سال (مارچ 2024 سے فروری 2026 تک) کے دوران وفاقی قرضوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 72 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں ملک کے مجموعی قرضوں میں اوسطاً روزانہ تقریباً 21 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق دو سال کے دوران مقامی قرضوں میں 14 ہزار 4 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 1 ہزار 68 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد فروری 2026 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرض 79 ہزار 882 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2024 (نگران حکومت کے آخری مہینے) تک وفاقی قرضوں کا حجم 64 ہزار 810 ارب روپے تھا۔
اس طرح دو سال کے عرصے میں سرکاری قرضوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

Leave a reply