ریما خان کا پرانا واقعہ سامنے آگیا، ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف

0
4
ریما خان کا پرانا واقعہ سامنے آگیا، ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف

پاکستان فلم انڈسٹری کی سابقہ معروف اداکارہ اور پروڈیوسر ریما خان نے ایک پرانے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ماضی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ایک ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مار دیا تھا۔
یہ بات انہوں نے ایک ٹی وی پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بتائی۔ ریما خان کے مطابق یہ واقعہ فلم “مس استنبول” کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب ایک ساتھی اداکارہ کے رویے اور بدتمیزی نے انہیں جذباتی ردعمل دینے پر مجبور کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اُس وقت وہ اپنے جذبات پر مکمل قابو نہیں رکھ سکیں اور غصے میں آ کر یہ قدم اٹھا لیا، تاہم بعد میں انہیں اس پر افسوس ہوا۔ ریما خان نے کہا کہ وقت کے ساتھ انسان سیکھتا ہے اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ ایسے معاملات میں صبر سے کام لینا بہتر ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان مقابلے یا درجہ بندی جیسے تصورات میڈیا اور بعض صحافتی حلقوں کی طرف سے زیادہ اجاگر کیے جاتے رہے ہیں۔
ریما خان نے اپنے کیریئر کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فلم “بلندی” سے سفر شروع کیا اور بعد ازاں متعدد کامیاب فلموں کا حصہ رہیں جن میں “کوئی تجھ سا کہاں”، “زمین آسمان”، “چور مچائے شور”، “ہاتھی میرے ساتھی” اور “نکاح” شامل ہیں۔
وہ ماضی میں اداکار شان شاہد، سعود اور بابر علی کے ساتھ اپنی مقبول جوڑیوں کے باعث بھی کافی شہرت رکھتی ہیں۔

Leave a reply