
شان شاہد کی نئی ایکشن فلم ‘بلھا’ سنیما گھروں میں زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 29 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔
دوسرے ہفتے میں بھی فلم بینوں کا رش سنیما گھروں میں دیکھا گیا۔ فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق عوامی ردعمل بہت مثبت ہے اور توقع ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔








