صنعتی صارفین کے لیے نیا ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور

0
58
صنعتی صارفین کے لیے نیا ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور

حکومت صنعتی صارفین کے لیے ایک نئے اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد بجلی کے استعمال کو زیادہ مؤثر بنانا اور نظام پر دباؤ کم کرنا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق اس مجوزہ نظام کے تحت صنعتوں کو “ٹائم آف یوز” کے اصول پر مختلف اوقات میں مختلف نرخوں پر بجلی استعمال کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ فکسڈ چارجز کا تعین زیادہ سے زیادہ بجلی طلب کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صنعتوں کو آف پیک اوقات میں بجلی استعمال کرنے کی ترغیب ملے گی، جس کے نتیجے میں پیک اوقات میں طلب کم ہوگی اور بجلی کے نظام پر دباؤ میں کمی آئے گی۔
مزید یہ کہ سستی بجلی کی دستیابی سے صنعتی پیداوار میں اضافہ اور عالمی سطح پر مسابقت بہتر ہونے کی توقع ہے۔
پاور ڈویژن نے اس مجوزہ ٹیرف کے حوالے سے متعلقہ فریقین سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا ہے، جس میں صنعتی صارفین اور چیمبرز آف کامرس شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں پہلی آن لائن مشاورتی کانفرنس 26 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔
حکام کے مطابق توانائی کے شعبے میں یہ اصلاحات نہ صرف بجلی کے مؤثر استعمال کو فروغ دیں گی بلکہ طویل مدتی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

Leave a reply