عید کے دوران ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل

0
33
عید کے دوران ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کے تینوں دن لیک ویو پارک، دامنِ کوہ اور شکرپڑیاں/پاکستان مونومنٹ کو صرف فیملیز کے لیے مختص کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ان مقامات پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی تاکہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ تفریح کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے جو مختلف مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ ٹریفک ہدایات پر عمل کریں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی نمبر 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ آئی ٹی پی ایف ایف 92.4 ایف ایم سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Leave a reply