
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 23 مارچ 2026ء کو یومِ پاکستان کے موقع پر پریڈ اور دیگر بڑے عوامی تقریبات نہیں کی جائیں گی۔ تاہم اس دن کو وقار اور احترام کیساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ذریعے منایا جائیگا۔
یہ فیصلہ خلیجی تیل بحران اور حکومت کی کفایت شعاری اقدامات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ قومی جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اخراجات میں کمی کی جا سکے۔
تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دن کو سادگی اور وقار کے ساتھ منائیں، تاکہ محدود تقریبات کے باوجود یومِ پاکستان کی اہمیت اور حقیقی پیغام برقرار رہے۔









