فلوریڈا میں شخص نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے گھر فروخت کر دیا

0
100
فلوریڈا میں شخص نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے گھر فروخت کر دیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے اپنے گھر کی فروخت کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا کامیابی سے استعمال کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مصنوعی ذہانت رئیل اسٹیٹ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
کوپر سٹی کے رہائشی رابرٹ لیوین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر کی مارکیٹنگ اور فروخت کے عمل میں چیٹ جی پی ٹی کی مدد لی۔ اس نے اے آئی چیٹ بوٹ سے اشتہار بنانے، ممکنہ خریداروں سے رابطہ کرنے اور فروخت کے معاہدے کے مسودے تیار کرنے کے طریقے دریافت کیے۔
رابرٹ کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے تیار کردہ اشتہار کی بدولت پہلے تین دنوں میں انہیں پانچ پیشکشیں موصول ہوئیں، اور گھر پانچ دن کے اندر فروخت ہوگیا۔ اس کے علاوہ، اس طریقے سے استعمال کرنے سے انہیں روایتی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی 3 فیصد کمیشن کی بچت بھی ہوئی۔
رابرٹ لیوین نے بتایا کہ وہ 15 سال سے اس مکان میں رہائش پذیر تھے اور وہ یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ اے آئی کے ذریعے گھر کی فروخت ممکن ہے یا نہیں۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اے آئی کی مدد سے نہ صرف وقت کی بچت ہوئی بلکہ پیسوں کی بھی بچت ہوئی۔

Leave a reply