چین میں بچی کے ہاتھ میں موبائل فون پھٹنے کا واقعہ وائرل

0
37
چین میں بچی کے ہاتھ میں موبائل فون پھٹنے کا واقعہ وائرل

چین میں حال ہی میں ایک واقعہ سامنے آیا جس میں ایک بچی کے ہاتھ میں موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی صوفے پر بیٹھ کر فون استعمال کر رہی تھی کہ اچانک فون پھٹ گیا، جس سے بچی خوفزدہ ہو کر صوفے سے نیچے گر گئی اور فوراً وہاں سے دور ہو گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے پھٹنے کے اس طرح کے حادثات عام طور پر فون کے زیادہ گرم ہونے، بیٹری کی خراب حالت یا چارجنگ کے دوران تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
گزشتہ چند سالوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں بھی فون پھٹنے کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو خبردار کیا جاتا رہا ہے کہ چارجنگ کے دوران فون استعمال نہ کریں۔
یہ واقعہ صارفین کے لیے ایک انتباہ ہے کہ موبائل فون کے محفوظ استعمال کے اصولوں پر عمل کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Leave a reply