امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ: سعودی عرب اور قطر میں موساد کے ایجنٹس گرفتار

واشنگٹن: ایک امریکی تجزیہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر میں مبینہ طور پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا۔
تجزیہ کار نے بتایا کہ یہ مبینہ ایجنٹس دونوں ممالک میں ممکنہ دھماکوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ایران کے علاوہ خلیجی ممالک میں بھی اپنے اثرات بڑھانا چاہتا ہے۔
تجزیہ کار کے مطابق، اسرائیل بعض معاملات میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔








