
ایپل نے اپنے رواں سال کے سب سے سستے آئی فون ماڈل، آئی فون 17 ای، کو متعارف کروا دیا ہے۔ یہ فون ظاہری طور پر گزشتہ سال کے آئی فون 16 ای جیسا ہی ہے، لیکن اس میں جدید ٹیکنالوجی موجود ہے۔
آئی فون 17 ای میں ایپل کا طاقتور A19 پروسیسر شامل ہے جو تیز رفتار پرفارمنس اور بہتر اے آئی پراسیسنگ فراہم کرتا ہے۔ اس کی اسکرین 6.1 انچ کی OLED ڈسپلے ہے، تاہم فرنٹ پر سیلفی کیمرے کے لیے نوچ ڈیزائن برقرار رکھا گیا ہے۔
فون میں ایپل کا تیار کردہ C1X موڈیم موجود ہے، جو تیز انٹرنیٹ اسپیڈ فراہم کرتا ہے۔ تحفظ کے لیے Ceramic Shield 2 استعمال کیا گیا ہے، جو گرنے کی صورت میں اسکرین کو بہتر تحفظ دیتا ہے۔
آئی فون 17 ای کے بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جو 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ فرنٹ کیمرہ 12 میگا پکسل ہے اور Face ID کو سپورٹ کرتا ہے۔ مزید برآں، فون میں MagSafe سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے تاکہ وائرلیس چارجنگ تیز ہو سکے۔
دیگر فیچرز میں Wi-Fi 6، Bluetooth 5.3، واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹنس، سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی، اور eSIM سپورٹ شامل ہیں۔ فون iOS 26 پر چلتا ہے اور ایپل کے انٹیلی جنس فیچرز بھی دستیاب ہیں۔
آئی فون 17 ای کے 256 جی بی ماڈل کی قیمت 599 ڈالرز ہے جبکہ 512 جی بی ماڈل 799 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔ رنگوں میں بلیک، وائٹ اور نیا Soft Pink شامل ہے۔ عالمی سطح پر یہ فون 11 مارچ سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔








