امریکا نے اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ سے فوری انخلا کی ہدایت کر دی

0
60
امریکا نے اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ سے فوری انخلا کی ہدایت کر دی

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری سفری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکی شہری بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل (بشمول مغربی کنارے اور غزہ)، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں اپنے قیام پر نظرثانی کریں اور جہاں ممکن ہو فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔
ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال غیر متوقع طور پر تبدیل ہو سکتی ہے، اس لیے شہری مقامی حالات پر گہری نظر رکھیں اور محفوظ انخلا کے لیے دستیاب ذرائع استعمال کریں۔
دوسری جانب گورنمنٹ آف کینیڈا نے بھی اپنے شہریوں کو دبئی سے فوری طور پر روانہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ کینیڈین حکام کے مطابق شہری خصوصی پروازوں کا انتظار کرنے کے بجائے دستیاب تجارتی یا زمینی راستوں سے سعودی عرب یا سلطنت عمان کا رخ کریں۔
کینیڈین حکام نے متنبہ کیا ہے کہ خطے میں کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملوں کا خطرہ موجود ہے اور سیکیورٹی صورتحال اچانک مزید خراب ہو سکتی ہے، اس لیے شہری فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

Leave a reply