ہفتے کے روز ایران میں فضائی حملے: وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف شہید

0
49
ہفتے کے روز ایران میں فضائی حملے: وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف شہید

تہران: ہفتے کے روز ایران پر مبینہ طور پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں ملک کے چند اعلیٰ عسکری رہنماؤں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ شہیدہونے والوں میں ایران کے وزیر دفاع اور فوج کے چیف آف اسٹاف شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈرز اور ایران کے سیکیورٹی مشیروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے بعض سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
ان حملوں کے بعد ایران میں سوگ کی فضا پائی جا رہی ہے جبکہ خطے میں سیاسی اور فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی برادری نے صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے اور علاقے میں امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Leave a reply