پاکستان کرکٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی میڈیا ڈیل

0
75
پاکستان کرکٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی میڈیا ڈیل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میڈیا رائٹس چار سال کے لیے 26 ارب روپے میں ولی ٹیکنالوجیز کو فروخت کر دیے گئے ہیں، جو کرکٹ کے شعبے میں اب تک کی سب سے بڑی کمرشل ڈیل ہے۔
میڈیا رائٹس کی بولی میں تین کمپنیاں شامل تھیں، جن میں ولی ٹیکنالوجیز نے ریزرو پرائس سے تین ارب روپے زیادہ کی پیشکش کی۔ ممکنہ طور پر میچز سرکاری ٹی وی پر بھی نشر ہوں گے، جبکہ دو بڑے اسپورٹس چینلز کو واجبات کی ادائیگی میں ناکامی پر مقابلے سے خارج کر دیا گیا۔
گزشتہ سال پی ایس ایل میں 34 میچز کھیلے گئے تھے، اور اب دو نئی ٹیموں کے شامل ہونے سے میچز کی تعداد 44 تک بڑھ جائے گی۔
قوانین کے مطابق، پروڈکشن اخراجات نکالنے کے بعد اضافی رقم میں سے 5 لاکھ ڈالر غیر ملکی کھلاڑیوں کے معاہدے کے لیے مخصوص ہوں گے۔ باقی رقم میں سے 80 فیصد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور 20 فیصد فرنچائزز کو ملے گا۔

Leave a reply