مکہ مکرمہ کے اوپر رمضان کا چاند — ماہرین نے اہم فلکیاتی لمحے کی نشاندہی کر دی

0
63
مکہ مکرمہ کے اوپر رمضان کا چاند — ماہرین نے اہم فلکیاتی لمحے کی نشاندہی کر دی

خانہ کعبہ کے اوپر آج رات ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا جب رمضان المبارک کا چاند عین بیت اللہ شریف کے اوپر سیدھ میں نظر آئے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ منظر سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بج کر 40 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔
فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتہ، 28 فروری 2026 کو چاند اپنے قمری چکر کے درمیانی مرحلے میں ہوگا۔ اس روز چاند کی عمر تقریباً 11.3 سے 11.6 دن کے درمیان ہوگی، جب کہ اس کا تقریباً 87 سے 89 فیصد حصہ روشن ہوگا، جس کے باعث وہ خاصا نمایاں اور درخشاں دکھائی دے گا۔
ماہرین کے مطابق اس مخصوص لمحے میں چاند کا زاویہ ایسا ہوگا کہ وہ براہِ راست خانہ کعبہ کے اوپر واقع دکھائی دے گا۔ اس فلکیاتی ترتیب کی بدولت دنیا کے مختلف خطوں میں موجود افراد اگر درست سمت کا تعین کر کے چاند کی طرف رخ کریں تو وہ اسی سمت کو قبلہ سمجھ سکتے ہیں، کیونکہ اس وقت چاند کا ظاہری مقام بیت اللہ کے عین اوپر ہوگا۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ چونکہ چاند اس رات تقریباً 89 فیصد روشن ہوگا، اس لیے دوربین کے ذریعے اس کی سطح پر موجود نمایاں گڑھوں اور دیگر قمری خصوصیات کا مشاہدہ بھی بہتر انداز میں کیا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ اس نوعیت کے فلکیاتی مناظر محدود وقت کے لیے ہوتے ہیں اور ان کا مشاہدہ مقامی موسمی حالات سے مشروط ہوتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کھلے مقام پر جا کر مقررہ وقت پر اس روح پرور منظر کا مشاہدہ کریں۔

Leave a reply