پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ نئی بلند سطح پر پہنچ گیا

0
31
پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ نئی بلند سطح پر پہنچ گیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ نئی بلند سطح پر پہنچ گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی مقامی مارکیٹ میں نرخوں میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازاروں کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے ہو گئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سونا 25 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 37 ڈالر فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Leave a reply