
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے حوالے سے دیے گئے بیانات کی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، مرکزی قیادت نے علی امین گنڈاپور کے تمام انٹرویوز، بیانات اور ویڈیوز کا جائزہ لیا اور اڈیالہ میں ملاقاتوں کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پارٹی کے اہلخانہ سے متعلق کسی بھی قسم کے بیان کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور کے بیانات کا جواب ضرور دیا جائے گا، اور کوئی معاملہ نظر انداز نہیں کیا جائے گا، تاہم فی الحال وقت مناسب نہیں ہے۔








