
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 86 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 972 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔









