پاکپتن: سیوریج لائن کے گڑھے میں گر کر نوجوان جاں بحق

پاکپتن میں سیوریج لائن کے لیے کھودے گئے گڑھے میں گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کہ حاجی خورشید روڈ پر سڑک کنارے کھودے گئے گڑھے میں ایک نوجوان گر گیا ہے۔ گڑھا سیوریج لائن کی تنصیب کے سلسلے میں کھودا گیا تھا۔
ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق ساہیوال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو نوجوان دم توڑ چکا تھا۔
واقعے کے بعد اہل علاقہ نے کھلے گڑھوں کو حفاظتی انتظامات کے بغیر چھوڑنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔








