پاکستان 2030 تک مصنوعی ذہانت پر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گا، وزیراعظم کا اعلان

0
29
پاکستان 2030 تک مصنوعی ذہانت پر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گا، وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2030 تک مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
یہ اعلان انہوں نے انڈس اے آئی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اب AI کے شعبے میں عالمی سطح پر مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے فوائد کے ساتھ ساتھ چیلنجز بھی موجود ہیں، اور نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ میں اصلاحات کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمے اور زمین کے ریکارڈ کی شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدامات ریونیو افسران کی بدعنوانی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Leave a reply