پاکستان عالمی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک بن گیا: غیر ملکی رپورٹ

0
28
پاکستان عالمی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک بن گیا: غیر ملکی رپورٹ

اسلام آباد: ایک غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک ابھرتا ہوا مرکز قرار دیا ہے۔
عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں حالیہ معاشی اصلاحات کے باعث افراط زر کی شرح کم ہو کر پانچ فیصد پر آچکی ہے جبکہ شرح سود میں کمی نے کاروباری اعتماد میں اضافے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اب سرپلس میں ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کئی برس بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں بھی پاکستان کی اصلاحاتی پیشرفت کو تسلیم کر رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سروے میں پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایک قابل عمل ملک قرار دیا گیا ہے۔ ملک میں براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل ادائیگی نظام اور کم لاگت ریئل ٹائم ٹرانزیکشن پلیٹ فارمز عام زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔
ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنیادی معاشی اشاریے تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں اور قومی سطح پر موجود ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ملک کو دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کےمقابلےمیں نمایاں برتری فراہم کرتےہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق، پالیسی استحکام اور اصلاحات کے تسلسل نے طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے اعتماد بحال کر دیا ہے۔ خلیجی سرمایہ کار خصوصاً 5G، ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں پاکستان کو سرمایہ کاری کے اگلے مواقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
حکومت کی مستحکم معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹل ترقی نے پاکستان کو عالمی سطح پر، خاص طور پر خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے والا ملک بنا دیا ہے، جو طویل المدتی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

Leave a reply