لاہور میں بسنت کے موقع پر پتنگوں اور گڈیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

0
75
لاہور میں بسنت کے موقع پر پتنگوں اور گڈیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

لاہور: لاہور میں بسنت کے تہوار کے دوران تین روز میں پتنگوں اور گڈیوں کی فروخت 54 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔ کائٹ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز مارکیٹس میں 5 لاکھ سے زائد پتنگیں فروخت ہوئیں۔
پشاور میں تیار ہونے والی پتنگوں اور گڈیوں کی مقبولیت لاہور میں خاص طور پر بڑھی ہے، جس کی وجہ بسنت کی تیاریاں اور شہر میں بڑھتی مانگ ہے۔ پشاور کے قدیم یکہ توت بازار میں متعدد دکانیں کام کر رہی ہیں جہاں کاریگر دن رات محنت سے پتنگیں اور گڈیاں تیار کر رہے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں قائم ورکشاپس میں پتنگیں اور گڈیاں بڑی تعداد میں تیار کی جا رہی ہیں، جو معیاری، خوبصورت اور مناسب قیمت پر لاہور اور دیگر شہروں کو بھیجی جا رہی ہیں۔

Leave a reply