انٹرنیٹ بندش سے کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر

0
76
انٹرنیٹ بندش سے کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر

کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش سے روزمرہ امور، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی کام متاثر ہو رہے ہیں۔
موبائل ڈیٹا سروس ہفتے کے روز معطل کی گئی تھی، تاہم تاحال بحالی عمل میں نہیں آ سکی۔ انٹرنیٹ پر انحصار کرنے والے صارفین، خصوصاً طلبہ اور کاروباری افراد کو مسائل پیش آ رہے ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس بھی مسلسل تیسرے دن معطل رہی۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج بھی روانہ نہ ہو سکی، جبکہ چمن کے لیے مسافر ٹرین بھی نہیں چلائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے، تاہم بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔

Leave a reply