ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے

0
116
ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے

ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا ایک اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ 4 فروری تک قیام کریں گے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا بھی موجود تھے۔
اجے بنگا اپنے وفد کے ساتھ گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچے، جہاں ڈی پی او اٹک اور ڈپٹی کمشنر نے ان کا استقبال کیا۔ گوردوارے میں انہوں نے مذہبی رسومات میں شرکت کی، جبکہ سکھ برادری کی جانب سے انہیں سروپا پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دورے کے اختتام پر وہ حسن ابدال سے روانہ ہو گئے۔
دورانِ قیام ورلڈ بینک کے صدر کی اعلیٰ حکومتی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان کی معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور بھارت کے ساتھ آبی امور پر تبادلۂ خیال کیا جا سکتا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کے دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے، جس کے تحت 2035 تک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر اجے بنگا کو پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Leave a reply