اینڈرائیڈ فونز میں سنگین سیکیورٹی خامیاں، صارفین کو فوری اپڈیٹ کی ہدایت

0
111
اینڈرائیڈ فونز میں سنگین سیکیورٹی خامیاں، صارفین کو فوری اپڈیٹ کی ہدایت

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں اینڈرائیڈ فونز میں سنگین سیکیورٹی خامیاں موجود ہیں، جن کے ذریعے ہیکرز صارفین کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، فون ہائی جیک کر سکتے ہیں یا سسٹم کریش کرا سکتے ہیں۔
سرٹ نے تین اہم خامیاں نمایاں کی ہیں:
CVE 2025 48633: فون کی میموری سے حساس معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔
CVE 2025 48572: ہیکرز ڈیوائس پر مکمل یا اضافی کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
CVE 2025 48631: اینڈرائیڈ ورژن 13 سے 16 والے فونز ریموٹلی کریش ہو سکتے ہیں۔
گوگل پکسل فونز نے دسمبر 2025 کا سیکیورٹی اپڈیٹ حاصل کر لیا ہے، جبکہ دیگر کمپنیوں کی جانب سے اپڈیٹس جنوری 2026 کے آخر تک جاری کی جائیں گی۔
سرٹ نے صارفین اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر تازہ ترین سیکیورٹی اپڈیٹ انسٹال کریں اور درج ذیل حفاظتی اقدامات اپنائیں:
غیر مصدقہ تھرڈ پارٹی ایپس سے گریز کریں
گوگل پلے پروٹیکٹ فعال رکھیں
دفاتر میں ڈیوائس اپڈیٹس لازمی کریں
فشنگ اور ہدف شدہ حملوں سے بچاؤ کے لیے صارفین کو آگاہ کریں
سرٹ نے واضح کیا کہ اپڈیٹس کو ملتوی کرنا صارفین اور نیٹ ورک کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

Leave a reply