بسم اللہ پڑھ کر رشوت لینے والا پولیس اہلکار حراست میں

0
103
بسم اللہ پڑھ کر رشوت لینے والا پولیس اہلکار حراست میں

لاہور میں رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعہ تھانہ راوی روڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں اہلکار عبدالرحمان پر شہری سے رشوت لینے کا الزام ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے اور بسم اللہ کہہ کر رقم جیب میں رکھتا ہے۔ ویڈیو میں اہلکار شہری کو گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت دیتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری نوٹس لیا اور اہلکار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔

Leave a reply