اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز نے مستقل تعیناتی کے بعد حلف اٹھا لیا

0
101
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز نے مستقل تعیناتی کے بعد حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کی مستقل تقرری کے بعد حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز کی مستقل تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔
تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے علاوہ ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ عدلیہ کے ججز، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ مذکورہ تینوں ججز اس سے قبل تقریباً ایک سال تک ایڈہاک بنیادوں پر فرائض انجام دیتے رہے۔ وزارتِ قانون کی جانب سے صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد ان کی مستقل تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

Leave a reply