کراچی میں موبائل ایپ کے ذریعے ای چالان کا آغاز

کراچی میں اب ٹریفک پولیس موبائل فون کی خصوصی ایپ کے ذریعے بھی ای چالان جاری کرے گی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ ایپ تجرباتی طور پر جلد استعمال میں آئے گی اور صرف مجاز افسران کے فونز پر دستیاب ہوگی۔
ایپ کے ذریعے پولیس افسر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی بھی گاڑی کی تصویر لے سکے گا۔ اس کے بعد خودکار نظام کے ذریعے تصویر ای چالان جاری کرنے والے افسر تک پہنچے گی، اور چالان میں ٹریفک پولیس افسر کی شناخت بھی شامل ہوگی۔
یہ اقدام شہر میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزیوں پر بہتر کنٹرول اور فوری کارروائی کو ممکن بنائے گا۔









