
معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنے سابق شوہر فواد فاروق کی دوسری شادی کے موقع پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
فضا علی نے اپنی بیٹی فرال کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے والد کے نئے سفر کے لیے خوش دلی سے تیار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں اداکارہ نے کہا کہ زندگی ہمیشہ سیدھی نہیں ہوتی اور کبھی کبھی ہمیں صبر کے ذریعے آگے بڑھنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ “رشتے بدل سکتے ہیں لیکن عزت اور محبت کبھی ختم نہیں ہوتی” اور ہر کہانی کا اختتام لڑائی یا ناراضگی سے نہیں ہوتا۔ فضا علی نے دعا کی کہ فواد فاروق کا یہ نیا سفر خوشی، سکون اور سمجھداری سے بھرپور ہو۔









